ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / تمل ناڈو میں پٹاخہ فیکٹری میں دھماکے سے 5افراد ہلاک، 11زخمی

تمل ناڈو میں پٹاخہ فیکٹری میں دھماکے سے 5افراد ہلاک، 11زخمی

Sun, 09 Oct 2016 22:41:19    S.O. News Service

ولپ پورم،9اکتوبر(آئی این ایس انڈیا/ایس او نیوز) شہر کے قریب آج ایک پٹاخہ فیکٹری میں ہوئے دھماکے میں پانچ کارکنوں کی موت ہو گئی اور 11دیگر زخمی ہو گئے۔دھماکے سے فیکٹری کا چھوٹا سا گھر پوری طرح تباہ ہو گیا۔ولپ پورم ضلع فائربریگیڈیر اور ریسکیو خدمات کے ایک سینئر افسر نے بتایاکہ دھماکے کی وجہ سے عمارت مکمل طور منہدم ہوگئی اور پانچ مزدور ملبے میں پھنس گئے اور ان کی موت ہو گئی۔انہوں نے بتایا کہ اس واقعہ میں 11ملازمین بھی زخمی ہو گئے۔افسر نے بتایا کہ زخمیوں کو ہسپتال لے جایا گیا ہے۔انہوں نے بتایا کہ زخمیوں میں چھ خواتین اور پانچ مرد ہیں۔انہوں نے ساتھ ہی کہا کہ مرنے والوں میں تمام مرد تھے اور ملبے کو ہٹانے کا کام جاری ہے۔یہ واقعہ تنڈونم۔پڈوچیری شاہراہ پر واقع تروی گاؤں کاہے۔انہوں نے بتایا کہ یہ تین کمروں کا چھوٹا سا گھر تھا،اس میں سے ایک میں پٹاخہ بنایا جاتا تھا جبکہ دیگر کا استعمال تیار مصنوعات کو رکھنے کے لئے کیا جاتا تھا۔افسر نے بتایا کہ دھماکے کی وجوہات کا پتہ لگایا جا رہا ہے۔حادثے کے بعد ضلع کے اعلی پولیس اور فائر بریگیڈیرز افسران موقع پر گئے اور صورتحال کا جائزہ لیا۔پولیس نے کہا کہ انہوں نے تحقیقات شروع کر دی ہے۔
 


Share: